26 مئی 2012 - 19:30

افغانستان کي پارليمان نے کابل واشنگٹن معاہدے کي توثيق کردي ہے جس کے تحت امريکہ سن دوہزار چودہ کے بعد بھي افغانستان ميں باقي رہے گا-

ابنا: کابل و اشنگٹن  اسٹريٹيجک معاہدے  کے مطابق سن دوہزار چودہ ميں تمام غير ملکي فوجيوں کے انخلا کے بعد بھي امريکي فوجي مزيد ايک عشرے تک افغانستان ميں باقي رہيں گے-

افغان پارليمان  کے ايک سو اسي ارکان نے سنيچر  کے روز معاہدے کے حق ميں ووٹ ديئے جبکہ صرف چار ارکان نے معاہدے کي مخالفت کي- امريکي صدرباراک اوباما اپنے افغان ہم منصب حامد کرزئي کے ساتھ دو مئي  دوہزار بارہ کو کابل واشنگٹن اسٹريٹيجک معاہدے پر دستخط کئے تھے-افغانستان متحدہ قومي محاذ نامي سياسي جماعت نے معاہدے کي مذمت کرتے ہوئے اسے غير قانوني قرار ديا تھا-کابل واشنگٹن معاہدے کے خلاف افغانستان کے کئي شہروں ميں عوامي مظاہرے بھي ہوچکے ہيں-

........

/169